مسلم اقلیتیں

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں کمسن نواسے کے سامنے نانا شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران کمسن بچے کے سامنے اس کے نانا کو گولیاں مار کر شہید کردیا جب کہ 3 سالہ بچہ نانا کی لاش پر بیٹھ کر روتا رہا اور کوئی دلاسہ دینے والا بھی نہیں تھا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونی ویڈیو اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تین سالہ کم سن بچہ اپنے 60 سالہ نانا کی لاش کے اوپر بیٹھا ہوا رو رہا ہے اور پاس ہی بھارتی فوج کے اہلکار بھی موجود ہیں۔ یہ تصاویر مقبوضہ کشمیر کے علاقے سوپور کی ہیں جہاں قابض بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کیا اور داخلی و خارجی راستوں پر آنے والے معصوم شہریوں کو بھی نہیں بخشا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ معصوم بچہ اپنے نانا کی لاش کے قریب بیٹھا زار و قطار رو رہا ہے اور مدد کو پکار رہا ہے۔ مقتول کی شناخت 60 سالہ بشیر احمد خان کے نام سے ہوئی ہے۔ مقتول کے بیٹے نے میڈیا کو بتایا کہ والد سامان لینے بازار گئے تھے جہاں قابض بھارتی فوج نے انہیں کار سے اتار کر گولیاں مار دیں۔
واضح رہے کہ قابض بھارتی فوج نے اسی علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران 2 افراد کو مقابلے میں مارنے کا دعویٰ بھی کیا تھا تاہم علاقہ مکینوں اور آزاد ذرائع نے مقابلے کو جعلی قرار دیتے ہوئےموقف اختیار کیا تھا کہ دونوں افراد نہتے تھے جنہیں علاقہ مکینوں کے سامنے قابض بھارتی فوج نے گولیاں مار کر شہید کیا تھا۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago