- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس نے 14 فلسطینی اغوا کر لیے

قابض اسرائیلی پولیس نے منگل کے روز صبح سویرے مقبوضہ بیت المقدس میں کاروائیوں کے دوران مشہور شخصیات سمیت 14 افراد کو اغوا کرلیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق ، مقبوضہ بیت المقدس میں ان کے گھروں پر چھاپوں کے بعد اسرائیلی پولیس فورسز نے پاپولر کانفرنس کے سکریٹری بلال الناتشہ ، ان کے آفس منیجر معاذ الاحشاب اور قبرستان کی دیکھ بھال کمیٹی کے سربراہ مصطفی ابو زہرا کو اغوا کرلیا۔

مقبوضہ بیت المقدس کی دیگر مشہور شخصیات کو بھی اسرائیلی پولیس نے ان کے گھروں سے اغوا کرلیا۔ ان کی شناخت پاپولر کانفرنس سے عماد اواد ، صحافی تیمر عبیدات اور شاعر رانیہ ہاتم کے نام سے ہوئی۔

اسی دوران ، اسرائیلی پولیس نے العیسویہ ڈسٹرکٹ میں ایک کاروائی کے دوران مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے سات نوجوانوں کو اغوا کرلیا۔

مبینہ طور پر اسرائیلی پولیس کی گرفتاری مہم کے دوران العیسوویہ کے آس پاس کے اطراف میں بھی جھڑپیں ہوئیں۔

یروشلم کے ایک اور نوجوان جاد الغول کو بھی اسرائیلی پولیس فورس نے اغوا کر لیا اور ضلع سلوان میں اس کے گھر سے لوٹ مار کی۔