عالم اسلام

مسجد نبوی ﷺ میں پہلی تراویح باجماعت ادا

سعودی عرب میں ماہ رمضان کی آمد کے موقع پر کورونا وائرس کے باعث نافذ لاک ڈاؤن و کرفیو میں نرمی کیے جانے کے بعد 24 اپریل کو وہاں ماہ مبارک کے آغاز پر مسجد نبوی ﷺ میں نماز تراویح کا اہتمام کیا گیا۔
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے باعث مسجد نبوی ﷺ اور مسجد الحرام سمیت دیگر مساجد میں عارضی طور پر عام نمازیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی تھی اور تمام مساجد میں باجماعت نماز کی ادائیگی کو بھی محدود کردیا تھا۔
سعودی حکومت نے کورونا وائرس کے باعث عمرے پر بھی عارضی پابندی عائد کررکھی ہے جب کہ تاحال سعودی حکومت نے کسی بھی ملک سے حج کا معاہدہ بھی نہیں کیا۔
ماہ رمضان سے قبل سعودی عرب میں سخت لاک ڈاؤن نافذ تھا، تاہم رمضان کی وجہ سے وہاں لاک ڈاؤن میں نرمی کردی گئی۔
حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے مسجد نبوی ﷺ سمیت دیگر مساجد میں نماز تراویح کے مختصر اجتماعات کی اجازت دی تھی تاہم حکومت نے ہدایات کی تھیں کہ تراویح میں عام نمازیوں کے بجائے مساجد کے ملازمین ہی شرکت کریں۔
سعودی گزٹ کے مطابق حکومتی اجازت کے بعد گزشتہ روز ماہ رمضان کا چاند نظر آنے کے بعد مسجد نبویٰ ﷺ میں پہلی تراویح کا اہتمام کیا گیا۔
نماز تراویح حکومتی ہدایات کے مطابق مختصر کرکے 10 رکعت تک پڑھائی گئیں اور جماعت میں مسجد نبوی ﷺ کے ملازمین نے شرکت کی۔
مسجد نبوی ﷺ میں کورونا وائرس کے دور میں پہلی نماز تراویح کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور کئی افراد نے شکرانے بھی ادا کیے۔
نماز تراویح کی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نمازیوں نے ایک دوسرے کے انتہائی قریب کھڑے ہوکر نماز ادا کی۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

7 days ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago