- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

20 مسلم ممالک محفوظ، 10 میں کوئی ہلاکت نہیں

دنیا بھر میں 57 اسلامی ملکوں میں اس وقت تک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے 37ممالک میں اس کے مریضوں کی تعداد 61233 ہوچکی ہے جن میں جاں بحق ہوجانے والے افراد کی تعداد 2916 رپورٹ کی جاچکی تھی جبکہ 12936 افراد صحت یاب ہو کر گھر چلے گئے تھے۔ کورونا وائرس کا شکار ہونے والے 10 مسلم ممالک ایسے بھی ہیں جہاں اب تک کسی مریض کی ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔
مسلم دنیا میں کورونا وائرس سے سب زیادہ متاثر ہونے والے چھ ممالک ہیں جہاں اس کے مریضوں کی تعداد ایک ہزار سے 35 ہزار تک ہے، ان ممالک میں ایران، ترکی، ملائیشیاء، پاکستان، سعودی عرب اور انڈونیشیاء شامل ہیں جبکہ عراق، بحرین، متحدہ عرب امارات، الجیریا، مراکو اور لبنان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ابھی پانچ سو کم ہے اور وہاں ابھی تک 111 اموات ہوچکی ہیں۔ مسلم ممالک میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا پہلا ملک ایران ہے جہاں مریضوں کی تعداد 35ہزار سے تجاوز کرچکی ہے اور 2517 سے زائد افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔ دوسرا نمبر ترکی کا ہے جہاں مریضوں کی تعداد سات ہزار سے تجاوز کرچکی ہے اور108 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
ملائیشیا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں 2320 افراد کورونا وائرس کا نشانہ بن چکے ہیں اور 27 ہلاکتیں ہیں پاکستان چوتھے نمبر آتا ہے جہاں متاثرہ مریضوں کی تعداد 1526 سے تجاوز کرچکی ہے اور اب تک 14 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھوچکے ہیں، سعودی عرب پانچویں نمبر پر آتا ہے جہاں 1203 کل تک کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں اور وہاں سب سے کم یعنی چار افراد مرچکے ہیں، بڑے متاثرہ ملکوں میں انڈونیشیاء چھٹا بڑا متاثرہ ملک ہے جہاں مریضوں کی تعداد 1155 سے زائد ہوچکی ہے اور اب تک وہاں 102 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ ایشیائی مسلم ممالک متاثر ہوئے ہیں جن کی تعداد 19 ہے جہاں ۴۴ ہزار سے زائد افراد اس وائرس کا نشانہ بن چکے ہیں جبکہ 2737 ہلاکتیں ہوچکی ہیں اور بارہ ہزار سے زائد مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ ان مسلم ممالک میں سے کویت، کرغزستان اور عمان میں اب تک کوئی فرد ہلاک نہیں ہوا ہے۔ ایشائی ممالک کے مقابلہ میں افریقہ کے مسلم ممالک کم تباہی کا شکار ہوئے ہیں جن میں 1623 افراد اس وائرس سے بیمار ہوئے اور کل 2916 افراد موت کا شکار ہوئے اور 12936 افراد صحت یاب بھی ہوچکے تھے۔ جبکہ چھ افریقی مسلم ممالک جن میں یوگینڈا، مالدیپ، موزمبیق، ماریطانیہ، چاڈ اور سینیگال شامل ہیں وہاں ابھی تک کسی مریض کی ہلاکت رپورٹ نہیں کی گئی ہے۔