- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

مسجد نبوی میں کرونا وائرس سے بچاو کے مزید سخت حفاظتی انتظامات

مسجد نبوی اور روضہ رسول کی انتظامیہ نے مسجد میں نمازیوں کے کرونا وائرس سے بچائو کے لیے مزید سخت حفاظتی انتظامات اور احتیاتی تدابیر اختیار کی ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مسجد نبوی میں خواتین کے لیے مختص عبادت کے مقامات میں کرونا سے بچائو کے لیے ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔
اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری برائے خواتین امور سارہ بنت مقبل الحیسونی نے بتایا کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مسجد نبوی میں کرونا سے بچائو کے لیے سخت احتیاطی اقدامات کے احکامات صادر کیے ہیں۔ مسجد نبوی میں خواتین کی فیلڈ ٹیمیں چوبیس گھنٹے مسجد کی صفائی اور طہارت کے ساتھ ساتھ دیگر ضروری سرگرمیاں انجام دے رہی ہیں۔ مسجد کے فرش اور قالینوں کو صاف رکھنے کےزائرات کی تمام ضروریات پوری کرنے اور نہیں عبادت کے لیے معیاری مواقع فراہم کیے جا رہےہیں۔
الحیسونی نے بتایا کہ مسجد کی صفائی کا عملہ وضو گاہ، مسجد سے متصل دفاتر، سیڑھیوں اور دیگر مقامات کی ایک دن میں 10 بار صفائی کا اہتمام کرتا ہے۔ خواتین پر مشتمل عملہ ہاتھوں پر دستانے اور منہ پر ماسک چڑھا کراپنی حفاظت کے بھی تمام ضروری اقدامات کر رہا ہے۔
الحیسونی نے بتایا کہ مسجد نبوی میں شعبہ خواتین کے مقام پرآپ زم زم کے کولر اٹھانے کے بعد ان کی جگہ زم زم کی پیک شدہ بوتلیں فراہم کی گئی ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ