- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

بلا ضرورت کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنا ؟

سوال
کیا مسجد میں کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنا سنت کے خلاف ہے؟اور جو لوگ نماز پڑھتے ہیں اور کرسی ادھر ادھر چھوڑ چلے جاتے ہیں جس سے مسجد کی بے حرمتی ہوتی ہے؟

جواب
بسم الله الرحمن الرحيم
کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنا خلافِ سنت ہے، بلکہ بلا ضرورت کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنا جائز ہی نہیں ہے؛ البتہ اگر ایسی مجبوری ہے کہ وہ سجدہ کرنے پر قادر نہیں ہے تو کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنے کی اجازت ہے، اور نماز پڑھنے کے بعد کرسی کو ایک طرف ترتیب سے رکھ دیا جائے۔ وإن عجز عن القیام، وقدر علی القعود؛ فإنہ یصلي المکتوبة قاعداً برکوع وسجود، ولا یجزیہ غیر ذالک (تاتارخانیة: ۲/۶۶۷)

واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند