عالم اسلام

مسجد نبوی شریف کی صفائی کے لیے 1500 سے زیادہ مرد اور خواتین کارکنان

مسجد نبوی شریف (صلی اللہ علیہ وسلم) میں صفائی کے حوالے سے امور انجام دینے کے لیے 35 جدید ترین صفائی کی مشینیں زیر استعمال رہتی ہیں۔ حرم مدنی سے روزانہ 45 ٹن کچرا اٹھایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ مسجد میں آنے والوں کے جوتے رکھنے کے لیے 2800 شیلف فراہم کیے گئے ہیں۔ ان باتوں کا انکشاف مسجد نبوی شریف میں صفائی اور قالینوں کی نگراں انتظامیہ کے سربراہ خالد الرحیلی نے سعودی روزنامے “المدینہ” سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔
الرحیلی کے مطابق مسجد نبوی شریف کے اندر، باہر اور اس کی چھت کی صفائی کے لیے 1320 مرد کارکنان مختص ہیں جب کہ 200 خواتین کارکنان مسجد میں خواتین کے حصے میں صفائی اور متعلقہ امور انجام دیتی ہیں۔ مسجد کی چھت، اس کے فرش اور راہ داریوں کو روزانہ 3 مرتبہ دھویا جاتا ہے جب کہ بارشوں اور گرد و غبار کے طوفان کے موقع پر دھلائی اور صفائی کا عمل روزانہ 5 مرتبہ انجام دیا جاتا ہے۔ اس مقصد کے لیے 35 عدد جدید ترین مشینیں استعمال ہوتی ہیں۔
الرحیلی نے بتایا کہ مسجد نبوی شریف کے اطراف بیت الخلا کے 18 سیکشن ہیں جن میں 5 سیکشن خواتین کے لیے ہیں۔ ہر سیکشن تین منزلوں پر مشتمل ہے، اس طرح بیت الخلا کی مجموعی تعداد 2514 بنتی ہے۔ معذور افراد کے لیے علاحدہ سے بیت الخلا کا سیکشن موجود ہے۔ تمام بیت الخلاؤں کو روزانہ 3 مرتبہ پانی اور صفائی کے مواد سے دھویا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ہر نماز کے بعد بھی صفائی کی جاتی ہے۔ مسجد کے اطراف 23 وضو خانے موجود ہیں جب کہ مزید 7 زیر تعمیر ہیں۔
مسجد نبوی شریف میں صفائی اور قالینوں کی نگراں انتظامیہ کے سربراہ کے مطابق حرم مدنی کے اندر، اس کی چھت پر، اس کے صحنوں اور توسیع میں 16 ہزار سے زیادہ قالین بچھے ہوتے ہیں۔ ان قالینوں کو دن میں تین مرتبہ مشیوں کے ذریعے صاف کیا جاتا ہے جب کہ ان پر لگی یا گری گندگی کو صاف کرنے کے لیے شرعی طریقے سے دھو کر پاک کیا جاتا ہے۔ بقیہ قالینوں کو مقرر کردہ شیڈول کے مطابق خصوصی مشینوں کے ذریعے صاف کیا جاتا ہے۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago