- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

“صبرا و شاتیلا کا قتل عام انسانیت کے ماتھے پر بدنما داغ ہے”

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے کہا ہے کہ صبرا اور شاتیلا پناہ گزین کیمپ میں قابض صہیونی فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کا قتل عام انسانیت کے ماتھے پر بدنما داغ ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صبرا و شاتیلا پناہ گزین کیمپ میں وحشیانہ قتل عام نے یہ ثابت کیا ہے کہ اسرائیل پوری دنیا کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ اسرائیل نے لبنان میں گھس کر فلسطینی پناہ گزین کیمپ پر قیامت برپا کی تھی۔
حماس رہ نما اسماعیل رضوان نے کہا کہ فلسطینی قوم اپنے ملک کے سوا کسی دوسرے ملک میں آباد کاری کو قبول نہیں کرے گی۔ فلسطینیوں کا وطن صرف فلسطین ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور ظالم اور مجرم ضرور اپنے عبرت ناک انجام کو پہنچیں گے۔
حماس رہنما نے صہیونی ریاست کی قاتل اورمجرم لیڈرشپ کے خلاف عالمی سطح پر مقدمات چلانے، بے گناہ فلسطینیوں کو شہید کرنے، خواتین اور بچوں، بوڑھوں اور نہتے فلسطینیوں کو صبرا وشاتیلا پناہ گزین کیمپ میں بے دردی کے ساتھ موت کی نیند سلانے پر صہیونیوں کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کی جانی چاہیے۔
خیال رہے کہ 63 سال پیشتر قابض صہیونی فوج نے لبنان میں قائم صبرا وشاتیلا پناہ گزین کیمپ میں گھس کر وہاں پر موجود تین ہزار نہتے فلسطینیوں کو بے دردی کے ساتھ شہید کر دیا تھا۔ شہداء میں بیشتر بچے، خواتین اور معمر افراد شامل تھے۔
مرکز اطلاعات فلسطین