- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

دارالعلوم دیوبند کے مقبول و معروف استاذ علامہ جمال احمد کا انتقال

موصولہ اطلاعات کے مطابق صاحب”جمالین” مولانا علامہ “جمال احمد” صاحب استاذ “دارالعلوم دیوبند” کا میرٹھ میں اپنے گھر پر ہی انتقال ہوگیا ہے- إنا لله وإنا إليه راجعون –
مولانا علامہ جمال احمد دارالعلوم دیوبند کے ایک مقبول ترین استاذ تھے، آپ کا درس طلبہ میں کافی مقبول تھا، آپ نے کئی کتابوں کی شروحات بھی تصنیف کی ہیں جن میں سے “جمالین شرح اردو جلالین” کو اللہ نے کافی مقبولیت عطا کی ہے، اصول الشاشی، مقامات حریری، جلالین، حسامی اور ہدایہ جیسی کتابیں آپ سے متعلق تھیں.
یاد رہے کہ مولانا کافی دنوں سے سخت بیماری سے دوچار تھے، دو سال سے شوگر کافی زیادہ ہوگئی تھی، ۲ دن قبل ہی اسپتال سے گھر آئے تھے، یہ اطلاع آپ کے چھوٹے داماد قاری عارف قاسمی “جیت پور” دہلی نے دی ہے، دارالعلوم دیوبند میں اس خبر کے پہنچتے ہی غم کی لہر دوڑ گئی، نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا. ذرائع کے مطابق آپ کے جسد خاکی کو کل صبح دیوبند لایا جاسکتا ہے اور تدفین بھی دیوبند میں ہی متوقع ہے، اللہ تبارک و تعالی استاذ محترم کی مغفرت فرمائے متعلقیین و اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائےـ ارباب مدارس ومساجد سے ایصال ثواب کی درخواست ہے-