عالم اسلام

عافیہ صدیقی کے بدلے شکیل آفریدی کی رہائی ہو سکتی ہے، عمران خان

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عافیہ صدیقی کے بدلے شکیل آفریدی کی رہائی کی بات ہو سکتی ہے، شکیل آفریدی کا درجہ پاکستان میں جاسوس کا ہے، ہم امریکا کے اتحادی تھے، اسامہ بن لادن کی گرفتاری میں پاکستان کو اعتماد میں لیا جانا چاہیے تھا۔
وزیر اعظم عمران خان نے امریکی ٹی وی فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ میٹنگ سے بہت خوش ہوں کیوں کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ صاف گو انسان لگے جو لفظوں کی ہیرا پھیری نہیں کرتے، میرا پورا وفد بھی میٹنگ سے بہت خوش ہے۔
عمران خان نے کہا کہ افغانستان کے عوام چار دہائیوں سے خانہ جنگی سے متاثر ہیں، افغانستان کو امن کی ضرورت ہے، طالبان کو حکومت کا حصہ بنا کر عوام کی نمائندگی ملنی چاہیے، طالبان کے ساتھ حالیہ امن مذاکرات اب تک کے کامیاب ترین رہے ہیں، امریکا کو طالبان سے کوئی خطرہ نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئیڈیل صورت حال یہ ہوگی کہ وہاں ایک وسیع تر حکومت بنےجو کسی کے لیے خطرہ نہیں ہوگی۔
عمران خان نے انٹرویومیں مزیدکہاکہ افغانستان کا مسئلہ حل نہ ہوا تو داعش پوری دنیا کے لیے بڑا خطرہ بن جائے گی، خطے میں امن چاہتے ہیں، ایران کے مسئلے پر مصالحت کے حق میں ہیں، مصالحت کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ جنگ سے پہلے ہی خطہ متاثر ہے، بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہش مند ہیں، مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ نیوکلیر آپشن نہیں ہے، ایک ارب سے زائد لوگ خطے میں رہتے ہیں، کسی بھی جنگ سے دنیا کے یہ تمام لوگ متاثر ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ دو امریکی اور ایک آسٹریلوی مغوی اس وقت افغانستان میں ہے، پاکستان ان کی رہائی کی کوشش کر رہا ہے، اگلے 48 گھنٹوں میں اس حوالے سے اچھی خبر کے لیے پر امید ہیں۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago