- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے درجنوں مکانات گرا دیئے

فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج نے بارودی مواد اور بھاری مشینریوں کے ذریعے 16 مکانات کو گرا دیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی کنارے پر اسرائیل اور فلسطین کو علیحدہ کرتی دیوار کے نزدیک فلسطینیوں کی رہائشی عمارتوں کو منہدم کردیا گیا۔ مکانات گرانے کا آغاز صبح 7 بجے کیا گیا جو رات گئے تک جاری رہا۔
قابض اسرائیلی فوج نے رہائشیوں کو کسی قسم کا نوٹس دیئے بغیر مکانات گرادیئے یہاں تک کہ رہائشیوں کو ضروری سامنا بھی اُٹھانے کی اجازت نہیں دی گئی اس دوران اہل خانہ کے ساتھ بدتمیزی کی گئی اور ڈرایا دھمکایا گیا۔
اسرائیلی فوج نے سرحدی دیوار کے نزدیک ان عمارتوں کو سیکیورٹی رسک قرار دیتے ہوئے 7 سال قبل بھی کارروائی کا آغاز کیا تھا جس پر رہائشیوں نے عدالت سے حکم امتناع حاصل کر لیا تھا تاہم سپریم کورٹ نے گزشتہ ماہ اسرائیل کے حق میں فیصلہ دے دیا تھا۔
فلسطینیوں کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج اگلے مرحلے میں 2 سے 3 کلومیٹر تک کے علاقے میں قائم رہائشی عمارتوں کو گرائے گی جس سے علاقہ مکینوں میں بے چینی پھیل گئی ہے۔