عالم اسلام

شام میں اتحادی افواج کی بمباری میں 12 شہری جاں بحق

شام میں اتحادی افواج کے دو فضائی حملوں میں کم سن بچی سمیت 12 شہری جاں بحق ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شام میں بشارالاسد کی اتحادی افواج نے دو مختلف مقامات پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں کم سن بچی سمیت 12 شہری جاں بحق ہوگئے۔
اتحادی افواج کے طیاروں نے ادلب میں داعش جنگجوؤں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس میں 8 ہلاکتیں ہوئیں جب کہ اس علاقے میں ایک مارکیٹ کو بھی ہدف بنایا گیا جہاں کم سن بچی سمیت 4 افراد لقمہ اجل بن گئے۔
شام میں اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی امور سے متعلق ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ فضائی حملوں میں ہونے والی ہلاکتیں عام شہریوں کی ہیں جب کہ رہائشی عمارتیں اور تجارتی مراکز مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔
واضح رہے کہ شام میں داعش کے آخری ٹھکانے ادلب میں اتحادی افواج اور جنگجوؤں کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے جس میں زیادہ نقصان عام شہریوں کا ہو رہا ہے۔ فریقین کے درمیان معاہدے کے تحت ایک ’بفرزون‘ قائم کردیا گیا ہے تاہم جنگجوؤں کی جانب سے پیش قدمی جاری ہے۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago