- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

خواتین کے لیے ماہواری اور نفاس کی حالت میں روزے کے مسائل

۱: عورت کے لیے حیض و نفاس کی حالت میں روزے رکھنا جائز نہیں، ان ایام میں جتنے روزے نہ رکھے ہوں ان کی قضا رکھنا ضروری ہے۔ (ردالمحتار علی الدرالمختار، حاشیۃ الطحاوی علی المراقی، فتاویٰ رحیمیہ)

۲: جس عورت کو روزے کی حالت میں ماہواری آجائے تو اس کا روزہ ٹوٹ جاتا ہے، اس کے ذمے اس دن کے روزے کی قضا رکھنا ضروری ہے، اور ایسی عورت افطار تک کھا پی سکتی ہے۔ (ردالمحتار، ماہ رمضان کے فضائل و احکام، فتاویٰ رحیمیہ)

۳: کوئی عورت دن کو ماہواری سے پاک ہوگئی تو وہ اس دن روزہ تو نہیں رکھ سکتی، البتہ افطار تک روزے داروں کی طرح کچھ کھائے پیے گی نہیں، اور اس دن کے روزے کی قضا رکھے گی۔ (رد المحتار، ماہ رمضان کے فضائل و احکام، فتاویٰ رحیمیہ)