- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینی بچوں کے حوالے عالمی کانفرنس کا انعقاد

بیلجیم کےدارالحکومت برسلزمیں آج ہفتےکے روز اسرائیلی جیلوں‌میں‌قید بچوں‌کے حقوق کے حوالےسے دو روزہ کانفرنس شروع ہورہی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطاب فلسطینی امور اسیران کے عہدیدار عبدالناصر فروانہ نے بتایا کہ وہ بھی اس کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں۔ یہ کانفرنس یورپی اتحاد برائے نصرت اسیران فلسطین کے زیراہتمام منعقد کی جا رہی ہے جس میں اسرائیلی زندانوں قید فلسطینی بچوں کے حقوق اور صہییونی حکام کے فلسطینی بچوں کے ساتھ ناروا سلوک پر بات کی جائے گی۔
کانفرنس میں یورپی ملکوں میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنےوالے اداروں کے مندوبین، فلسطینی وزیر برائے امور اسیران کے مندوب قدری ابوبکر، فلسطین میں اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں کےرہ نما، سابق اسیران، یورپی ملکوں میں مقیم فلسطینی قیادت اور انسانی حقوق کےعالمی مندوبین شرکت کریں‌گے۔
کانفرنس کے شرکاء اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی بچوں‌کی بلا جواز گرفتاریوں اور دوران حراست ان پر انسانیت سوز تشدد کواجا گر کرنے کے ساتھ ساتھ فلسطینی اسیران کے حوالے سے عالمی برادری کی ذمہ داریوں کواجاگر کیا جائےگا۔ خیال رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں 6500 فلسطینی پابند سلاسل ہیں جن میں سے 1500 مریض، 400 بچےشامل ہیں