- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

طالبان اور افغان حکام کے درمیان قطر میں ہونیوالے مذاکرات منسوخ

طالبان اور افغان نمائندوں کے درمیان قطر میں ہونیوالے مذاکرات منسوخ کردیے گئے ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے نمائندوں اور طالبان کے درمیان قطر میں مذاکرات ہونا تھے جس کے لیے افغان حکومت نے 250 رکنی فہرست تیارکی تھی تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ افغان حکام اور طالبان کے درمیان مذاکرات منسوخ کردیے گئے ہیں جب کہ مذاکرات کے لیے افغان حکومت کی تیار کردہ فہرست پر طالبان کی جانب سے بھی تنقید سامنے آئی تھی۔
افغان صدارتی حکام نے مذاکرات منسوخی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ قطری حکومت نے افغان نمائندوں کی فہرست کو مسترد کرکے نئی فہرست بھیجی ہے، نئی فہرست میں افغانستان کے تمام شعبوں کی نمائندگی نہ ہونے پرافغان حکومت نے فہرست مسترد کردی۔ افغان صدارتی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان حکومت کے مطالبات تسلیم کرنے تک دوحہ مذاکرات منسوخ کیے ہیں۔
اس سے قبل طالبان نے کابل حکومت کی 250 رکنی ٹیم پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ قطر میں شادی نہیں مذاکرات ہو رہے ہیں۔
واضح رہے طالبان اورافغان نمایندوں کے درمیان ملاقات 20 اور21 اپریل کوقطر میں ہونا تھی۔