- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

برطانیہ میں بھی مسجد پر حملہ، ہتھوڑے سے نوجوان زخمی

کیننگ اسٹریٹ پر مسجد کے باہر نوجوانوں نے مسلمانوں پر ہتھوڑے سے حملہ کر کے ایک مسلمان نوجوان کو زخمی کر دیا۔
نیوزی لینڈ کے بعد لندن کی کیننگ اسٹریٹ پر مسجد کے باہر نوجوانوں کے 3 رکنی گروپ نے مسلمانوں پر ہتھوڑے سے حملہ کر کے ایک مسلمان نوجوان کو زخمی کر دیا، حملہ آور مسلمانوں کے خلاف نعرے بازی بھی کرتے رہے۔
عینی شاہدین کے مطابق نیلے رنگ کی گاڑی میں سوار نوجوان حملہ آور مسلمانوں کو دہشت گرد کہہ رہے تھے، وہاں موجود لوگوں نے نیلے رنگ کی کار کا تعاقب کیا جس کے بعد وہ فرار ہو گئے۔
برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید نے نیوزی لینڈ حملے کی ویڈیو سے متعلق سوشل میڈیا کمپنیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ شدت پسندی پر مبنی ویڈیو اپنے پیلٹ فارم سے ہٹائیں یا قانونی کارروائی کیلیے تیار رہیں ، مانچسٹر پولیس نے نیوز لینڈ حملہ آور کی حمایت کرنے والے 24 سالہ اولڈ ہیم کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق نوجوان نے سوشل میڈیا پر نیوزی لینڈ حملہ آور کی حمایت میں پوسٹ ڈالی تھی۔