- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

بھارت میں مسلمانوں کو ہراساں کرنے کے واقعات بڑھ گئے

بھارت میں مسلمانوں اور دلتوں کو ہراساں کرنے کے واقعات بڑھ گئے ہیں۔
اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق مشیل باچلے نے کہا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں اور دلتوں کو ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ متنازع اور تنگ نظر پالیسیوں کے باعث کم درجے کے شہریوں کی محرومیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے یہ بات جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی سالانہ رپورٹ میں کہی۔ مشیل باچلے نے بھارت کو متنبہ کیا ہے کہ ملک کے اندر ’تقسیم کرنے والی پالیسی‘ سے معاشی مفادات کو دھچکا لگ سکتا ہے۔
بھارت میں گھٹے ہوئے سیاسی ایجنڈے کی وجہ سے کمزور طبقہ پہلے ہی مشکل میں ہے۔
اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر نے کہا کہ ایسی اطلاعات مل رہی ہیں جن کے مطابق بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ تشدد کے واقعات بڑھے ہیں اورخاص طور پر مسلمان، دلتوں اور قبائلیوں کا استحصال بڑھ رہا ہے۔