- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

مسجد اقصیٰ کے باب الرحمہ میں فلسطینیوں کی 16 سال بعد نماز کی ادائیگی

فلسطینیوں نے 2003 سے عائد اسرائیلی پابندیوں کو توڑتے ہوئے مسجد اقصیٰ کے باب الرحمہ میں داخل ہوکر نماز ادا کی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سیکڑوں فلسطینی مسلمانوں نے مسجد اقصیٰ کے مقفل باب الرحمہ کو کھول کر اندر داخل ہوئے اور نماز ادا کی۔ اسرائیل نے 2003 سے باب الرحمہ میں داخلے پر پابندی لگا کر تالا لگا دیا تھا۔
16 سال بعد اذان کی آواز گونجنے پر انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے، فلسطینی مسلمان اشکبار آنکھوں کے ساتھ سجدہ شکر میں جاگرے، نعرہ تکبیر سے مسجد اقصیٰ کا کونا کونا گونج اُٹھا اور فلسطین کی آزادی کے لیے نعرے بلند ہوتے رہے۔
واضح رہے کہ باب الرحمہ کی بندش کو اسرائیلی عدالت نے ختم کرنے کا حکم دیا تھا جس پر عمل درآمد نہ ہوسکا تھا تاہم مسجد اقصیٰ کی مذہبی معاملات کی نگرانی کرنے والی اردن کی ایجنسی (Religious Endowments Authority) نے باب الرحمہ کو کھولنے کا اعلان کیا۔