مسلم اقلیتیں

مسجد میں فائرنگ کرکے 6 نمازیوں کو قتل کرنے والے کینیڈی شہری کو عمر قید

کینیڈا میں مسجد پر فائرنگ کرکے 6 نمازیوں کو قتل کرنے والے ملزم الیگزینڈر بسونیٹ کوعمر قید کی سزا سنادی گئی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کی عدالت نے 29 سالہ نوجوان الیگزینڈر بسونیٹ کو 6 افراد کے قتل اور اقدام قتل کے دیگر مقدمات میں عمر قید سزا سنادی، ملزم کو 40 سال بعد پیرول پر رہا کیا جا سکے گا۔
ملزم نے جنوری 2017 میں کینیڈا کے شہر کیوبک کی ایک مسجد میں مسلح حملہ آور نے حملہ کرکے 6 نمازیوں کو قتل اور 6 کو زخمی کردیا تھا۔ وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے واردات کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کا وعدہ کیا تھا۔
پراسیکیوٹر نے دہشت گردانہ کارروائی پر ملزم کو 6 بار سزائے موت یا 150 سال قید کی سزا کی استدعا کی تھی تاہم عدالت نے ملزم کی کارروائی کو مذہبی منافرت کے بجائے پناہ گزینوں کے خلاف نفرت اور ملزم کی ذہنی حالت کو مد نظر رکھتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی۔
کینیڈا میں 2012 سے مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز رویے میں اضافہ ہوا اور 2017 میں مذہبی تعصب کی بنیاد پر تشدد کا نشانہ بنانے کے سب سے زیادہ واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago