عالم اسلام

مسلح یہودی بلوائیوں نے فلسطینی قصبے میں قیامت ڈھا دی،ایک شہید،20 زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ کی المغیر کالونی میں یہودی آباد کاروں نے فوج اورپولیس کی معاونت سے نہتے فلسطینیوں پر گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور 20 زخمی ہوگئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ہلال احمر فلسطین اور وزارت صحت کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہودی آباد کاروں کے حملوں میں 38 سالہ حمدی طالب سعادہ نعسان شہید اور کم سے کم 20 افراد زخمی ہوگئے۔
وزارت صحت کے مطابق یہودی آباد کاروں کی طرف سے فلسطینی شہریوں پر براہ راست فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں فلسطین پانچ فلسطینی شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو رام اللہ کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
ہلال احمر کے مطابق یہودی بلوائیوں نے فلسطینی قصبے المغیرپرحملہ کیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق مسلح یہودی بلوائیوں نے المغیر کے شمالی سمت سے فلسطینیوں کے گھروں پر اندھا دھند فائرنگ کی شروع کی جس کے نتیجے میں شہری اپنے گھروں کے اندر گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے۔
المغیرقصبے کے میئر امین انو علیا نے کہا کہ یہودی آباد کاروں‌نے قصبے کے اطراف سے فلسطینی شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ایک ہفتے میں 5 فلسطینی شہید،5 صہیونی زخمی، تصادم کے 72 واقعات
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے، بیت المقدس اور غزہ کی پٹی میں گذشتہ ہفتے اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں مزید 5 فلسطینی شہید اور 5 صہیونی زخمی ہوگئے۔ مجموعی طورپر گذشتہ ہفتے فلسطینی علاقوں فلسطینی مظاہرین اور قابض فوج کے درمیان 72 مقامات پر تصادم کے واقعات رونما ہوئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے صہیونی فوج پر فائرنگ، چاقو سے حملے، دستی بموں اور دیگر ذرائع کا استعمال کیا گیا۔
جمعہ کے روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں سلواد کے مقام پر 17 سالہ محمد حماد شماسنہ شہید ہوگئے جب کہ مشرقی رفح میں 25 سالہ ایھاب عطا اللہ عابد اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنے۔
جمعہ کے روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 32 فلسطینی زخمی ہوئے اور 17 مقامات پر فلسطینیوں اور قابض فوج کے درمیان تصادم ہوا۔
جمعرات کو 11 مقامات پر فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان تصادم ہوا جب کہ بدھ کے روز 10 مقامات پر فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ گذشتہ ہفتے کے وسط میں اسرائیلی فائرنگ سے 24 سالہ محمود العبد النباھینن شہید اور البریج کیمپ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے دو فلسطینی زخمی ہوگئے تھے۔

baloch

Recent Posts

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

2 days ago

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

2 days ago

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے والوں کے لیے نجات کا آخری راستہ ہے

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…

4 days ago

زاہدان کے علما و قرآنی کارکنان کا مشاورتی اجلاس منعقد

زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…

4 days ago

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

1 week ago