امریکا کے وسط مدتی الیکشن میں کامیاب ہونے والے 535 ممبران نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا جن میں سے دو مسلم خواتین نے قرآن پاک پر حلف اُٹھایا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کانگریس میں 100 سینٹ اراکین اور 435 ایوان نمائندگان کے اراکین نے آج اپنے عہدے کا حلف اُٹھالیا۔ حلف اُٹھانے والوں میں 127 خواتین شامل ہیں۔ ری پبلکن پارٹی کی 29 سالہ سے الیگزینڈرا سب سے کم عمر خاتون رکن بن گئیں۔
امریکی کانگریس کی تاریخ میں پہلی بار اتنی خواتین نے ایک ساتھ حلف اُٹھایا ہے جب کہ پہلی ہی بار دو پناہ گزین مسلم خواتین 37 سالہ الہان عمر اور 42 سالہ راشدہ طالب نے قران پاک پر حلف اٹھایا۔ الہان عمر نے حجاب پہنا ہوا تھا اور ان کے ہاتھ میں تسبیح تھی جب کہ راشدہ طالب نے فلسطینی لباس پہن کر شرکت کی۔
ڈیمو کریٹ پارٹی کی رکن “نینسی پیلوسی” نے ایوان نمائندگان کی اسپیکر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ نینسی پیلوسی کو 220 ووٹ ملے۔ ایوان نمائندگان نے 6 بلوں کی منظوری دی تاہم میکسیکو سرحد پر دیوار کے لیے فنڈز کو منظور نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس 6 نومبر کو ہونے والے وسط مدتی الیکشن میں ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس کو اکثریت حاصل ہوگئی تھی جب کہ صدر ٹرمپ کی جماعت ری پبلکن کو اپ سیٹ کا سامنا رہا تھا۔
"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…
لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…
مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…
مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…
مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان