- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

صوبہ سیستان بلوچستان کے اصحاب مدارس کا اجلاس منعقد ہوا

چابہار(سنی آن لائن) ایران کے جنوب مشرقی صوبہ سیستان بلوچستان کے شورائے مدارس اہل سنت کے ذمہ داران و مہتممین کا جاری تعلیمی سال میں دوسرا اجلاس چابہار کے جامعۃ الحرمین الشریفین میں منعقد ہوا۔
سنی آن لائن کے نامہ نگاروں کے مطابق، اس اجلاس میں سالانہ امتحانات کی تاریخ طے ہوئی اور طلبہ کی فوجی خدمت سے معافیت، اساتذہ کے لیے تربیتی کورسز کے انعقاد اور مدارس کی تقریبات دستاربندی کی تاریخ کے بارے میں مشورت ہوئی۔
ساٹھ سے زائد دینی مدارس کے مہتممین اور ان کے بعض اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے صدر شورائے مدارس نے کہا: علما اپنی اور عوام کی اصلاح کے لیے محنت کریں۔ لوگ علما کو دیکھ کر عمل کرتے ہیں، اگر علما غلط راستے پر چلیں تو عوام بھی گمراہی کا شکار ہوجائیں گے۔
انہوں نے علمائے کرام کو مشورت دی اپنی سرگرمیوں میں ترتیب لانے کے لیے اکٹھے بیٹھیں اور باہمی مشورت سے کام کریں۔
صدر دارالعلوم زاہدان نے دینی مدارس کی حکومتوں سے استقلال اور عدم وابستگی پر زور دیا۔