عالم اسلام

انڈونیشیا میں زلزلہ و سونامی، ہلاکتیں 1200 سے زائد

انڈونیشیا کے ساحلی شہر پالو میں زلزلے اور سونامی سے ہلاک افراد کی تعداد 1200 سے تجاوز کر گئی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 28 ستمبر کو انڈونیشیا میں 7.5 شدت کے زلزلے نے ساحلی شہر پالو اور اس کے نواحی علاقوں میں تباہی مچائی جس کے باعث سینکڑوں افراد جاں بحق و زخمی ہوئے اور کئی عمارتوں کو نقصان بھی پہنچا۔
اب تک سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق زلزلے اور سونامی سے ہلاکتوں کی تعداد 832 ہوگئی اور اب بھی کئی افراد لاپتہ ہیں جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
انڈونیشین حکام کے مطابق تمام ہلاکتیں ساحلی شہر پالو میں ہوئیں جہاں 7.5 شدت کے زلزلے کے بعد سمندری لہریں 10 فٹ تک بلند ہو کر ساحلی علاقوں میں داخل ہوئیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں سے 17 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، متاثرہ علاقوں میں خوراک اور پانی کی کمی ہے جبکہ مقامی مارکیٹوں میں لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا۔
انڈونیشین صدر جوکو ودودو آج متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کریں گے، اس سے قبل انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں قدرتی آفت سے ہونے والے نقصان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے حکام کو متاثرین کی ہر ممکن امداد کی ہدایت کی تھی۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago