- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

اسرائیلی زندانوں میں عمر قید کے سزا یافتہ فلسطینیوں کی تعداد 513 ہوگئی

فلسطین میں اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک گروپ نے کہا ہے کہ دو روز قبل اسرائیل کی ایک عدالت نے دو فلسطینیوں کو تا حیات عمر قید کی سزا سنائی جس کے بعد عمر قید کے سزا یافتہ فلسطینیوں کی تعداد 513 ہوگئی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی اسیران اسٹڈی سینٹر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دو دن قبل اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے زیر حراست دو فلسطینیوں محمد یوسف ابو الرب اور 21 سالہ یوسف خالد کمیل کو تا حیات عمر قید کی سزا سنائی، جس کے بعد عمر قید کے سزا یافتہ فلسطینیوں کی تعداد پانچ سو تیرہ ہوگئی ہے۔
مذکورہ دونوں فلسطینیوں پر سنہ1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ایک یہودی آباد کو قتل کرنے الزام عاید کیاگیا ہے۔
انسانی حقوق کے مندوب ریاض الاشقر نے بتایا کہ اسرائیل کی عوفر فوجی عدالت نے رواں سال کے دوران اب تک تین فلسطینیوں کو عمر قید کی سزائیں سنائیں۔ رواں سال عمر قید کی سزا پانے والے تیسرے فلسطینی کی شناخت 22 سالہ محمد سامی العزہ کے نام سے کی گئی ہے۔