عالم اسلام

اسرائیلی فوج نے مزید 4 فلسطینیوں کو شہید کردیا

عالمی یوم القدس پر اسرائیلی فوج نے وحشیانہ کارروائی کرتے ہوئے غزہ کی سرحد پر جمع مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کرکے 4 فلسطینی نوجوان کو شہید اور 600 سے زائد کو زخمی کردیا۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق حق واپسی تحریک کے تحت 30 مارچ سے شروع ہونے والے ہفت وار گرینڈ مارچ کا سلسلہ جمعے کے روز بھی برقرار رہا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، مظاہرین میں نوجوانوں کی بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ خواتین اور کم عمر لڑکے بھی شامل تھے۔
مظاہرین نے غزہ کی سرحد پر ٹائروں کو نذر آتش کیا اور اسرائیلی فوج پر پتھراؤ کیا جب کہ صہیونی فوج نے ظلم کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے نہتے فلسطینیوں پر براہ راست گولیاں چلائیں۔ اسرائیلی نشانہ باز اہل کاروں نے نوجوانوں کو نشانہ بناتے ہوئے 4 فلسطینیوں کو شہید جب کہ درجنوں کو زخمی کردیا۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ صبح سے جاری احتجاج کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ سے 600 سے زائد افراد زخمی ہوئے جن میں خواتین اور کم عمر لڑکے بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے فائرکیا گیا آنسو گیس کا ایک شیل فلسطینی نوجوان کے منہ میں گیا جس سے وہ بری طرح زخمی ہوگیا اور اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
واضح رہے کہ 30 مارچ سے جاری احتجاجی تحریک میں صیہونی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 125 سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ ہزاروں زخمی ہوئے ہیں۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago