- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

ایران: بلوچ مغوی ماہی گیروں کا ایک گروہ رہا ہوگیا

تہران (سنی آن لائن) سومالی میں تین سال پہلے قزاقوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے چار بلوچ ماہی گیر رہا ہوکر تہران پہنچ چکے ہیں۔ کنارک اور نیکشہر اضلاع سے تعلق رکھنے والے ماہی گیر جلد اپنے گھر پہنچ جائیں گے۔
سرکاری ٹی وی نے تہران انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں ماہی گیروں کو ملک آتے ہوئے لائیو بولیٹن میں دکھایا جن کا استقبال سرکاری عہدیداروں نے کیا۔
تین سال پہلے سومالی کے قریب ایرانی بلوچستان کے ضلع کنارک سے تعلق رکھنے والی ایک کشتی اغوا ہوئی تھی جس میں اکیس بلوچ ماہی گیر سوار تھے۔ ان میں سے آٹھ فرار ہونے میں کامیاب ہوچکے ہیں، آٹھ کے انتقال ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ باقی آٹھ افراد میں سے چار کی رہائی کی خبر کچھ دنوں پہلے شائع ہوگئی۔
قزاقوں نے آٹھ افراد کو دو گروہوں میں تقسیم کرکے تاوان کا مطالبہ کیا۔ لیکن ماہی گیروں کے گھروالے تاوان ادا نہ کرسکے۔
رہائی پانے والوں کے ایک رشتہ دار نے ’سنی آن لائن‘ کو بتایا: سعید، احمد، آدم اور شیرمحمد کو عبدالولی نامی قزاق نے اپنے قید میں رکھا تھا۔ کچھ مہینے پہلے ایک عرب شخص نے انہیں قزاقوں سے چڑوایا اور اپنے پاس رکھا، پھر کسی نے انہیں سومالی حکومت کے حوالے کیا جو ایرانی سفارتخانے کے ذریعے براستہ دوبئی تہران پہنچ گئے۔
یاد رہے چار ماہی گیر اب بھی کرانی نامی قزاق کے ہاتھوں قید ہیں کن کی حالت بہت بری ہے۔