عالم اسلام

حرمِ مکّی میں دنیا کے سب سے بڑے ساؤنڈ سسٹم کے بارے میں جانیے!

عالمی سطح پر سب سے بڑا ساؤنڈ سسٹم جو مطلوبہ مقام کی مناسبت سے موزوں حساسیت کے ساتھ جدید ترین مائیکروفون کے ذریعے کام کرتا ہے تا کہ مسجد حرام کے آئمہ کرام کی تلاوت اور مؤذنین کی پکار کو لوگوں کی سماعتوں تک منتقل کرے۔ جدید ترین آلات کو بہترین طریقے سے کنٹرول کرنے کے لیے اعلی ترین تربیت یافتہ تکنیکی عملہ پوری ذمّے داری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہا ہوتا ہے۔ اس کا مقصد مسجد حرام کا رخ کرنے والوں تک آواز کو بہترین کوالٹی کے ساتھ واضح طور پر پہنچایا جائے۔
مسجد حرام میں آڈیو روم، آڈیو نیٹ ورک میں استعمال ہونے والی ٹکنالوجی کے حجم کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ نیٹ ورک میں 4700 اسپیکرز شامل ہیں جو مسجد حرام کی مختلف منزلوں، حصّوں، راہ داریوں کے علاوہ حرم مکی کے اطراف سڑکوں اور بیرونی صحنوں سے ملحقہ ہوٹلوں تک پھیلے ہوئے ہیں۔
مسجد حرام میں الکٹرونک ورکس کے شعبے کے سربراہ انجینئر عبدالعزیز عتیق الصبحی کے مطابق “حرمِ مکّی میں ساؤنڈ سسٹم کی کوریج کو انتہائی محفوظ طریقے سے پوری مستعدی کے ساتھ یقینی بنایا جاتا ہے تا کہ کسی بھی قسم کے تعطّل اور خلل سے بچا جا سکے۔ اس واسطے بنیادی نظام کے علاوہ ریزرو اور ایکسٹرا ریزرو نظام بھی موجود ہوتے ہیں۔ اللہ کے فضل سے خلل کا تناسب نہ ہونے کے برابر ہے۔ اگر بنیادی نظام میں خلل پیدا ہو جائے تو آڈیو آپریشن معمول کے مطابق ریزرو نظام پر منتقل ہو جاتا ہے اور محسوس بھی نہیں ہوتا۔ یہاں تک کہ بنیادی نظام ایک مرتبہ پھر ٹھیک کر دیا جاتا ہے۔ بجلی کی فراہمی میں عدم تعطّل کو یقینی بنانے کے لیے ساؤنڈ سسٹم کو اعلی درجے کےsecomoc UPS کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔
انجینئر الصبحی نے مزید بتایا کہ ساؤنڈ سسٹم کے آپریشن اور دیکھ بھال کے لیے 74 افراد پر مشتمل تربیت یافتہ عملہ موجود ہے۔ جن میں ٹکینیشنز، انجینئرز اور نگراں شامل ہیں۔ ان کے مطابق اذان کے وقت سے کافی دیر پہلے تمام اسپیکرز کی درستی اور ان کے صحیح کام کرنے کے حوالے سے اطمینان کیا جاتا ہے تا کہ کسی بھی مقام پر آواز کے پہنچنے میں کوئی مشکل پیش نہ آئے۔
الصبحی کے مطابق مؤذن کے سامنے ایک اسکرین ہوتی ہے جس کو دوسری توسیع میں واقع مرکزی آپریشن روم سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔ اسکرین میں اُس نمازِ جنازہ کو ظاہر کیا جاتا ہے جو مسجد حرام میں ادا ہونی ہوتی ہیں۔ آڈیو اہل کار نماز جنازہ کی نوعیت منتخب کرتا ہے اور پھر شیخ اسکرین میں دکھائی دی جانے والی معلومات کے مطابق مائیکرو فون میں نماز جنازہ کی نوعیت کا اعلان کرتے ہیں۔
الصبحی نے باور کرایا کہ حرم مکی میں استعمال ہونے والا ساؤنڈ سسٹم انتہائی اعلی کوالٹی کا حامل ہے تا کہ آوازوں کے یکساں رہنے کو اور ایک دوسرے میں داخل نہ ہونے کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس کے علاوہ تمام مائیکروفونز کو مکمل دیکھ بھال کے ساتھ محفوظ جگہ پر رکھا جاتا ہے اور پھر نمازوں کے اوقات میں نکالا جاتا ہے۔ نماز کے بعد فوری طور پر انہیں واپس رکھ دیا جاتا ہے۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago