- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

مسلم مخالف پمفلٹس کی تقسیم،برطانوی مسلمان خوف کی کیفیت میں

تین اپریل کا دن جوں جوں قریب آرہا ہے برطانوی مسلمانوں میں خوف کے سائے بڑھتے جا رہے ہیں،اس خوف کی وجہ وہاں بانٹے گئے وہ پمفلٹس ہیں جس میں تین اپریل کے روز مسلمانوں کو سزا دینے یا ان پر حملہ کرنے پر اکسایا جا رہا ہے۔
تقسیم کئے جانے والے پمفلٹس کا عنوانPunsha a Muslim Dayہے جس میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مواد موجود ہےجس میں لوگوں کو اکسایا جا رہا ہے کہ تین اپریل کو مسلمانوںکو سزا دی جائے،ان پر حملے کئے جائیں۔
ان نفرت انگیز پمفلٹس میں مسلمانوں کو اذیت دینے والے کے لئے انعامات کابھی لالچ دیا گیاہے اور تر غیب دی گئی ہے کہ اس روز مسلمان کو گالی دینے کے 10 پوائنٹس اور خواتین کا حجاب کھینچنے کے 25 پوائنٹس ملیں گے اور جو شخص مسلمانوں کوجتنی سخت اذیت میں مبتلا کرے گا اسے اتنا ہی بڑا انعام دیا جائے گا۔
مسلمان کو اذیت دو کے عنوان سے یہ پمفلٹ گھر،گھرپہنچائے جا رہے ہیں جس سے برطانیہ جیسے ملک کے مسلمان بھی سخت خوف کی کیفیت میں مبتلا ہیں
اس خوف کی صورتحال میں برطانوی پولیس پمفلٹس تقسیم کرنے والوںکا سراغ لگانے میں مصروف ہے ۔