- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

مختلف مسالک کے پیروکار اپنی ہی فقہ پر عمل کریں

ممتاز سنی عالم دین نے اہل سنت ایران کی اسلامی فقہ اکیڈمی کی آخری نشست میں ہر فرد کی اپنی ہی فقہ پر عمل پیرا ہونے پر تاکید کرتے ہوئے اس کو تقواکے مطابق قرار دیا۔
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے دارالعلوم زاہدان میں اسلامی فقہ اکیڈمی اہل سنت کے تیئیسواں اجلاس کے اختتامی جلسے میں علمائے کرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ہمیں ہر حال میں اتحاد کے ساتھ رہنا چاہیے اور سب کے دفاع کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ ہمیں عوام کے عقائد سے غرض نہیں، جو لوگ ہمارے ملک میں رہتے ہیں، ان کا حق بھی ضائع نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا: ایران میں شیعہ و سنی دونوں رہتے ہیں، ان میں کچھ باتیں مشترک بھی ہیں، لیکن فقہی مسائل میں اختلاف بھی رکھتے ہیں۔ تقوی کا تقاضا بھی یہی ہے کہ ہر شخص اپنی ہی فقہ پر عمل کرے اور دوسروں سے توقع نہ رکھے کہ وہ اسی کی فقہ پر عمل پیرا ہوجائیں۔
صدر اسلامی فقہ اکیڈمی نے کہا علما اگر کسی مفاد کی خاطر بعض فقہی مسائل سے چشم پوشی کریں، عوام کے لیے مسائل پیدا ہوں گے۔ عوام کا علمائے کرام اعتماد ہے جو شریعت کے حامل ہیں۔
مولانا عبدالحمید نے دین سے دوری کو معاشرے کا سب سے بڑا مسئلہ یاد کرتے ہوئے توبہ و استغفار پر زور دیا۔ انہوں نے مختلف آسمانی و زمینی آفتوں کو الارم قرار دیا جو مسلمانوں کو بیدار کرنے اور اللہ کی طرف متوجہ کرنے کے لیے ہیں۔
ممتاز سنی عالم دین نے علمائے کرام اور اصحاب مدارس کو نصیحت کرتے ہوئے کہا: علما کو ذاکر، عابد اور متقی ہوں؛ بہترین لباس تقوی ہے۔ بیت المال اور مدارس کی جائیداد کے حوالے سے احتیاط کا خیال رکھیں۔ اعمال اور باتوں میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرکے اتحاد امت کا خیال رکھیں اور اختلافات پیدا کرنے والے مسائل بیان کرنے سے گریز کریں۔