- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

مولانا غلام احمد علی بائی انتقال کرگئے

تایباد (سنی آن لائن) ایران کے صوبہ خراسان کے مشہور عالم دین مولانا غلام احمد علی بائی بیماری کی وجہ سے آج صبح تایباد شہر کے ایک اسپتال میں انتقال کرگئے، انا للہ و انا الیہ راجعون۔
سنی آن لائن کی رپورٹ کے مطابق، مولانا علی بائی ضلع تایباد کے مشہدریزہ میں خطیب اور خیرآباد کے جامعہ انوارالعلوم اور دارالعلوم اسلامی ریزہ کے مہتمم و بانی تھے۔ آپؒ کی عمر 84 برس تھی۔
مولانا غلام احمد کے مدارس کا شمار صوبہ خراسان کے ممتاز دینی مدارس میں ہوتاہے۔
ان کے اساتذہ میں مولانا شمس الدین مطہری، مولانا موسی خان بازی، مولانا خیرمحمد جالندھری، مولانا مفتی محمدشفیع دیوبندی، مولانا احمدعلی لاہوری، مولانا عبداللہ درخواستی، مولانا محمدیوسف بنوری اور مولانا مفتی محمود رحمہم اللہ شامل ہیں۔ آپ نے جامعہ قاسم العلوم ملتان سے سند فراغت حاصل کی۔