- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

مسالک کے حقوق پر توجہ دینا حقیقی اتحاد کی ضرورت ہے

بندرعباس (سنی آن لائن) شیخ مصطفی امامی نے امت مسلمہ کے اتحاد پر زور دیتے ہوئے تمام مسالک کے پیروکاروں کے حقوق پر توجہ دینے اور اسلامی اقدار کے احترام کو حقیقی اتحاد کے حصول کے لیے ضروری قرار دیا۔
بندرعباس کے ممتاز سنی عالم دین اور اعلی پایہ کے مدرس نے کہا: عالم اسلام کے حالات ایسے رخ اختیار کرچکے ہیں کہ اتحاد کے بغیر کوئی چارہ نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا: اتحاد اس وقت حاصل ہوتاہے جب اس کی بنیادیں اسلامی مسالک و مذاہب کی اقدار کی پاسداری اور باہمی احترام پر قائم ہوں اور سب کے حقوق پر توجہ دی جائے۔
شیخ مصطفی امامی نے انتہاپسندی کو دین کے ناقص فہم کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا: دینی غلو اور شدت پسندی میں تقویب اس وقت آئی جب کچھ لوگوں نے دین کے بعض مضامین کو سختی سے پکڑا اور دیگر اہم شعبوں کو چھوڑدیا۔
انہوں نے مزید کہا: کچھ گروہوں کا رویہ اس طرح ہے کہ اسلام میں شفقت و نرمی کی کوئی گنجائش ہی نہیں ہے۔ حالانکہ یہ غلط بات ہے اور اسلام تسامح اور بخشش کا درس دیتاہے۔ جو لوگ اسلام کے نام پر دوسروں کے حقوق پر شب خون مارتے ہیں، انہوں نے اسلام کو پہچانا ہی نہیں۔