بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کے تازہ واقعہ میں 6 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کا نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کا سلسلہ برقرار ہے اور گھر گھر تلاشی اور سرچ آپریشن کے نام پر چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرنے اور جعلی مقابلوں میں نوجوانوں کو شہید کیا جارہا ہے۔بھارتی فوج نے ہفتے کے روز باندی پور میں سرچ آپریشن کے دوران 6 نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔
واقعہ کے خلاف کشمیری احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر آگئے اور اس دوران بھارتی فوج کی مظاہرین سے جھڑپیں بھی ہوئی ہیں جس میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ۔
اہل علاقہ نےبھارتی فوج کا محاصرہ رتوڑ دیا اور کشمیریوں کی شہادت پر احتجاج کیا,مظاہرین نے بھارتی فوجی کے خلاف سخت نعرے بازی کی جس پرمظاہرین کو منشترکرنے کے لیے بھارتی فوج نے آنسو گیس کی شیلنگ کی جب کہ جواب میں مظاہرین نے پتھراؤ کیا۔
"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…
لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…
مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…
مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…
مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان