- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

ایران: حساس اداروں کے دباؤ کی وجہ سے ایک دینی مدرسہ بند ہوگیا

بوکان (سنی آن لائن)ایران کے شمال مغربی صوبہ آذربائیجان غربی کے ضلع بوکان میں سکیورٹی حکام کے دوباؤ کی وجہ سے ’دارالعلوم امام نووی‘ ؒ بند ہوچکاہے۔
سنی آن لائن کی رپورٹ کے مطابق، دارالعلوم امام نوویؒ کے مہتمم اور اساتذہ نے بیان شائع کرتے ہوئے ’نامعلوم مدت تک‘اس دینی ادارے کی بندش کا اعلان کیا ہے۔
مذکورہ بیان ’سنی آن لائن‘ کو بھی موصول ہوا ہے جس میں تصریح کی گئی ہے:دارالعلوم امام نوویؒ پر انٹیلی جنس بیورو کے زیادہ دباؤ کی وجہ سے مدرسے کے مہتمم اور اساتذہ نے کمیٹی اور بعض علمائے کرام کے ساتھ جلسہ منعقد کرتے ہوئے طے کیا مدرسے کے مہتمم ، اساتذہ اور طلبہ کو ہراساں کرنے کے سلسلوں کو مدنظر رکھتے ہوئے نامعلوم مدت تک مدرسہ کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جلسے کے ارکان نے متفقہ طورپر طے کیا ہے مدرسے کی تمام تعلیمی و تعمیراتی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔
ماموستا خضرنژاد، جامعہ ہذا کے مہتمم، نے اعلان کیا ہے اہل سنت کے مسلمہ حقوق کو نظرانداز کرنا ’آئین کی خلاف ورزی‘ اور ’اتحاد امت کی بنیادوں‘ کو کمزور کرنے کا سبب بنے گا۔
دارالعلوم امام نووی کی تاسیس سولہ سال قبل (2001)میں ہوئی جہاں فقہ شافعی کی بنیاد پر طلبہ کو دینی تعلیم دی جاتی تھی۔ مذکورہ مدرسہ کرد اکثریتی علاقوں میں جہاں اہل سنت رہتے ہیں کافی مشہور ہے۔