Categories: عالم اسلام

شام میں امریکی بمباری، ایک ہفتے میں170 شہری جاں بحق ہو گئے

شامی شہر رقہ میں امریکی اتحادی فوج کی داعش کے خلاف بمباری کے دوران ایک ہفتے میں 170 شہری جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی اتحادی فوج نے رقہ میں ایک ہفتے کے دوران 250 بار داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے، رقہ پر شامی حکومت کے مکمل کنٹرول کیلیے شدید لڑائی جاری ہے، امریکی حمایت یافتہ سیرین ڈیموکریٹک فورسز نے 6 جون کو داعش کے زیر قبضہ اس اہم علاقے کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کیلیے جنگی آپریشن کا آغاز کیا تھا۔
دوسری جانب شامی صدر بشار الاسد دمشق میں منعقدہ تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے، اتوار کے دن دمشق میں ایک اجتماع سے خطاب کے بعد بشار الاسد نے جیسے ہی اپنی تقریر ختم کی تو اس عمارت کو ایک راکٹ سے نشانہ بنایا گیا، جہاں ایک ٹریڈ فیئر منعقد کیا جا رہا تھا، شام میں خانہ جنگی کے باعث یہ ٹریڈ میلہ 5برس بعد پہلی مرتبہ منعقد کیا جا رہا تھا تاہم سرکاری سطح پر اس حملے کی تصدیق تو کی گئی ہے لیکن ہلاکتوں کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔
ادھر سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا ہے کہ اس کار روائی میں کم ازکم پانچ افراد مارے گئے ہیں، قازقستان نے گزشتہ روز شامی امن مذاکرات کو ملتوی کرنے کا اعلان کردیا، آستانہ میں حکام کے مطابق اس ماہ روس، ترکی اور ایران کے ماہرین کی ملاقات میں مذاکرات کی نئی تاریخ کا فیصلہ کیا جائے گا۔
اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے شام اسٹیفن دے مستورا نے گزشتہ ہفتے دمشق حکومت اور صدراسدکے مخالفین کے مابین ’حقیقی اور مستحکم‘ بات چیت کی امید ظاہر کی تھی، دے مستوار اب تک شامی امن مذاکرات کے سات بے نتیجہ مراحل کی میزبانی کر چکے ہیں۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago