مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی جھڑپ میں کشمیری نوجوان شہید جبکہ 2 بھارتی فوجی ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں عسکریت پسندوں سے جھڑپ میں 2 بھارتی فوجی ہلاک اور کیپٹن سمیت 6 اہلکار زخمی ہوگئے۔ قابض افواج نے شوپیاں کے ضلع زیناں پورا کے گاؤں آونیرا کا محاصرہ کرکے آپریشن شروع کیا کہ اس دوران ان پر فائرنگ شروع ہوگئی۔
جھڑپ کے دوران 2 بھارتی فوجی مارے گئے اور کیپٹن سمیت 6 زخمی ہوگئے۔ مکان سے ایک کشمیری نوجوان کی لاش بھی ملی جسے بھارتی فوج نے دہشت گرد قرار دے دیا۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ماہ بھارتی افواج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 33 نوجوانوں کو شہید اور 565 کو زخمی کردیا۔
"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…
لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…
مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…
مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…
مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان