جرمن عدالت کے جج کا شامی خاتون سے حجاب اتارنے کا مطالبہ

جرمنی میں ایک جج نے شامی پناہ گزین خاتون کو سر پر اسکارف پہن کر کمرہ عدالت میں آنے سے روک دیا۔ عدالت میں خاتون کی طلاق کے حوالے سے مقدمہ دائر ہے۔
شامی خاتون کی وکیل نجات ابوکال نے ایک جرمن اخبار Tagesspiegel کو بتایا کہ ملک کے مشرقی شہر Luckenwalde میں عدالت کے جج نے ان کی مؤکلہ کو بھیجے گئے ایک تحریری خط میں کہا ہے کہ حجاب یا سر پر اسکارف جیسی مذہبی علامات کے ساتھ کمرہ عدالت میں داخلہ ممنوع ہے۔
عدالت کے جج نے دھمکی دی ہے کہ مذکورہ ہدایات کی پابندی نہ کرنے کی صورت میں شامی خاتون کو سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔
شامی خاتون کی وکیل نجات نے باور کرایا ہے کہ جج کا مطالبہ جرمنی کے آئین کے منافی ہے۔ انہوں نے اپنی مؤکلہ کے نام بھیجے گئے جج کے خط پر اعتراض بھی داخل کر دیا ہے۔
نجات کے مطابق عدالتوں میں مذہبی علامتوں پر پابندی عدالتی ملازمین پر لاگو ہوتی ہے جب کہ عام افراد اس پابندی سے خارج ہیں۔
شامی خاتون کی جانب سے اعتراض جمع کرانے کے بعد ڈسٹرکٹ کورٹ کی ڈائریکٹر نے 27 جولائی کو مقررہ سماعت کو ملتوی کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی آئینی عدالت نے 2006 میں فیصلہ جاری کیا تھا کہ سماعت میں سر پر اسکارف پہن کر آنے کی خواہش مند خواتین کو کمرہ عدالت سے باہر نہیں بھیجا جا سکتا۔

baloch

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

6 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago