مزید 3 کشمیری شہید ہوگئے جس کے بعد گزشتہ روز سے جاری آپریشن میں شہید کشمیریوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کپواڑہ کے علاقے نوگام میں بھارتی فوجی کی ہلاکت کے بعد قابض فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا جب کہ گزشتہ روز سے جاری بھارتی فورسز کے آپریشن کے دوران شہید کشمیریوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کہ مطابق ضلع کپواڑا میں جاری آپریشن کے خلاف مختلف علاقوں میں شدید احتجاج کیا گیا جس کو روکنے کے لیے بھارتی فوج نے مظاہرین پر تشدد بھی کیا۔
دوسری جانب شوپیاں میں بارھویں کلاس کے طالب علم کی شہادت کے خلاف وادی میں دوسرے دن بھی مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی اور اس موقع پر بھارتی مظالم کے خلاف علاقے میں کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں جب کہ مظاہرین کو روکنے کے لیے بھارتی سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات ہے۔
"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…
لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…
مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…
مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…
مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان