افغانستان کے جنوبی صوبے زابل میں پولیس اہلکار نے فائرنگ کر کے 8 ساتھیوں کو ہلاک کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبائی ترجمان گل اسلام سیال نے بتایا کہ 2 پولیس اہلکاروں نے زابل کے ضلع نوشر میں پہلے اپنے 8 ساتھیوں کو زہر دیا اور پھر انہیں فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ حکام کے مطابق حملہ آور ساتھیوں کو ہلاک کرنے کے بعد ان کا اسلحہ لے کر موقع سے فرار ہوگئے۔
طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں کو ان کے ساتھیوں نے ہلاک کیا، دوسری جانب گورنر زابل بسم اللہ افغان مل کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
ایکسپریس نیوز
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید