نامعلوم دہشتگردوں کے ہاتھوں ممتاز بلوچ عالم دین شہید

کوئٹہ (سنی آن لائن + خبررساں ادارے) پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ممتاز بلوچ عالم دین، مولانا مفتی احتشام الحق آسیابادی صاحبزادہ سمیت نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہوگئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مفتی احتشام الحق گاڑی پر اتوار چوبیس جولائی کی نماز عصر کے بعد آسیاباد سے کلاہو نامی علاقے کی جانب جارہے تھے۔ اس حملے کے نتیجے میں مفتی احتشام الحق اور ان کا بیٹا موقع پر ہی شہید گئے۔
واقعے کی خبر جنگ کی آگ کی طرح علاقے میں پھیل گئی۔ نامعلوم افراد فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ لیویز نے لاشیں قبضے میں لے کر قریبی ہسپتال پہنچائی جہاں پر ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئی۔
مفتی احتشام الحق کی شهادت کے بعد ہسپتال میں سینکڑوں طلباء و ان کے چاہنے والے پہنچ گئے۔ عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتاہے۔ سوشل میڈیا میں متعدد شخصیات نے واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کیا۔ روزنامہ جنگ کی ایک رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے سابق اور موجودہ وزرائے اعلی نے واقعے کی مذمت کی ہے۔
مفتی احتشام الحق جے یو آئی (ف) کے ضلع کیچ کے سابق امیر تھے۔ مولانا آسیابادی کا شمار بلوچستان کے مشہور اور انتہائی بااثر علمائے کرام میں ہوتا تھا۔
آپ نے دینی تعلیم دارالعلوم کراچی میں حاصل کی۔ ان کے اساتذہ میں مولانا مفتی محمد شفیع (سابق مفتی اعظم پاکستان)، مولانا مفتی رشیداحمد اور مولانا سلیم اللہ خان کے اسمائے گرامی قابل ذکر ہیں۔ مفتی آسیابادی دارالعلوم کراچی کے مایہ ناز فضلائے کرام میں ہیں۔
مولانا نے عیسائیت سمیت تمام باطل فرقوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ساتھ ہی ساتھ بلوچ قوم کے جائز حقوق کی آواز بلند کرتے رہے۔ مفتی رشیداحمد لدھیانوی رحمہ اللہ کی کتاب ’احسن الفتاوی‘ کو آٹھ جلدوں میں ترتیب و تبویب کا کام انہوں نے ہی کیا۔
یاد رہے اس سے قبل ان کے ایک بیٹے کو نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا جو بعد میں رہا ہوئے۔ اغواکاروں کی شناخت کبھی ظاہر نہیں کی گئی۔
مولانا احتشام الحق نے کئی مرتبہ ایرانی بلوچستان کا دورہ بھی کیا اور دارالعلوم زاہدان میں ٹھہرے رہے۔ بانی جامعہ مولانا عبدالعزیز ملازادہ رحمہ اللہ سے ان کے قریبی تعلقات تھے اور بعد میں یہ مراسم کا یہ سلسلہ دیگر بزرگوں کے ساتھ جاری رہا۔
ذرائع کے مطابق مولانا مفتی احتشام الحق کی نماز جنازہ آج دوپہر کو ’آسیاباد‘ میں ادا کی گئی جہاں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے تشییع جنازہ اور تدفین میں شرکت کی۔

baloch

Recent Posts

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

1 week ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

2 weeks ago

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

2 weeks ago

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

2 weeks ago

اسرائیل کا غزہ میں بےگھر افراد پر حملہ، ماں اور بچوں سمیت 6 افراد شہید

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں بے گھر افراد کے خیموں کو نشانہ بنایا گیا…

2 weeks ago

“کتاب و حکمت کی تعلیم” اور “معاشرے کی تزکیہ و اصلاح” رسولِ اکرم ﷺ کی بعثت کے بنیادی مقاصد میں شامل ہیں

قومی مفادات اور ایرانی عوام کی زندگی کو کسی دوسرے ملک یا قوم کے مفادات…

2 weeks ago