Categories: عالم اسلام

راستے بند ہونے کے باوجود فلسطینی رکاوٹیں توڑ کرمسجد اقصیٰ پہنچ گئے

ماہ صیام کے تیسرے جمعۃ المبارک کو اسرائیلی فوج نے حسب سابق فلسطینی نمازیوں اور روزہ داروں کو مسجد اقصیٰ تک پہنچنے سے روکنے کے لیے مکروہ حربوں کا استعمال کیا۔
جمعہ کو علی الصباح ہی سے غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس کو سیل کرتے ہوئے دونوں علاقوں کو فوجی چھاؤنیوں میں تبدیل کردیا گیا تھا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جمعہ کے روز اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے بیت المقدس میں داخلے کے مقامات کا گھیراؤ کیا ار فلسطینیوں کو مسجد اقصٰی میں داخل ہونے سے روکنے کی کوششیں شروع کردیں۔ تاہم فلسطینی رکاوٹیں توڑ کرقبلہ اول پہنچتے رہے۔
جمعرات کے روز اسرائیلی پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ کل جمعہ کو مسجد اقصیٰ، مشرقی بیت المقدس اور پرانے بیت المقدس کے تمام اہم مقامات پر فوج، پولیس اور بارڈر فورس کے اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی جو فلسطینی بسوں کو بیت المقدس میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کرے گی۔
بیت المقدس سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی فوجیوں نے مشرقی بیت المقدس کی کئی اہم کالونیوں بالخصوص وادی الجوزن شاہراہ سلطان سلیمان، شاہراہ صلاح الدین، شاہراہ نابلس، اور شاہراہ عمرو ابن العاص پر ہرطرح کی ٹریفک بند کردی جس کے نتیجے میں شہریوں کو قبلہ اول میں داخل ہونے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس کے علاوہ اسرائیلی فوج کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں داخلے کے لیے زیادہ زیادہ 45 سال کی عمر کی قید رکھی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق مسجد اقصیٰ میں تیسرے جمعہ کی ادائی کے لیے غرب اردن، غزہ کی پٹی اور شمالی اور جنوبی فلسطینی شہروں سے بھی بڑی تعداد میں نمازی قبلہ اول میں پہنچے تاہم انہیں جگہ جگہ اسرائیلی فوج کی جانب سے زدو کوب کیا گیا اور رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا۔

مرکزاطلاعات فلسطین

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago