شامی صوبے ادلب میں شدت پسندوں کے زیر قبضہ علاقوں میں واقع پناہ گزین کیمپ پر ہونے والے فضائی حملے میں بچوں سمیت 30 افراد ہلاک جب کہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام کے صوبے ادلب میں خانہ جنگی کے باعث بے گھر ہونے والے افراد کے لئے بنائے گئے کمونہ کیمپ پر فضائی حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 30 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیم سیرئین آبزروٹیری فارہیومن رائٹس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کی سرحد سے 10 کلومیٹر اور سرمدا سے 4 کلومیٹر دور پناہ گزینوں کے کمونہ کیمپ پرفضائی حملہ کیا گیا جس میں خواتین اور بچوں سمیت 30 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی حکومت اور باغیوں کے درمیان عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا لیکن شام میں جنگ بندی کی توسیع کے صرف ایک دن بعد ہی فضائی حملہ کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز
"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…
لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…
مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…
مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…
مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان