برطانیہ: مسلمانوں کے خلاف حملوں میں کئی گنا اضافہ

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں 13 نومبر کو ہونے والے خونریز حملوں کے بعد دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف نفرت میں اضافہ تو ہوا ہی ہے لیکن برطانیہ میں مسلمانوں کے خلاف متعصبانہ اور نسلی حملوں میں 300 فیصد سے زائد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
برطانوی اخبار دی انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ میں برطانوی حکومت کے ورکنگ گروپ کی رپورٹ کا حوالہ دیتے دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ پیرس حملوں کے بعد ایک ہفتے کے دوران مسلمانوں کو تعصب کا نشانہ بنائے جانے اور ان پر حملوں کے 115 واقعات سامنے آئے۔ مسلمانوں کو نفرت کی بنا پر تعصب کا نشانہ بنانے کے زیادہ تر واقعات میں برطانیہ میں مقیم 14 سے 45 خواتین کو اسلامی لباس پہننے پر نشانہ بنایا گیا، جبکہ حملہ کرنے والے زیادہ تر 15 سے 35 سالہ انگریز مرد تھے۔
رپورٹ کے مطابق مسلمانوں کو نفرت پر مبنی حملوں کا نشانہ بنانے کے حوالے سے واقعات کی یہ تعداد حتمی نہیں ہے کیونکہ متعصبانہ رویوں کا نشانہ بننے والے کئی افراد نے خوف کی وجہ سے پولیس یا اپنی کمیونٹی گروپس سے اس حوالے سے کوئی رابطہ ہی نہیں کیا۔ حکومتی ورکنگ گروپ کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ زیادہ تر واقعات عوامی مقامات بالخصوص بسوں اور ٹرینوں میں پیش آئے جہاں حجاب پہنی 34 خواتین اور 8 چھوٹے بچوں کو زبانی یا جنسی حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔
ان حملوں کا نشانہ بننے والے بیشتر متاثرین کا کہنا تھا کہ جب ان پر حملہ کیا گیا اس وقت کوئی ان کی مدد کے لیے نہیں آیا۔ 16 متاثرین نے کہا کہ ان واقعات نے انہیں خوفزدہ اور اندر سے ہلا کر رکھ دیا ہے اور اب وہ خود کو محفوظ محسوس نہیں کر رہے۔ عوامی مقامات پر متعصبانہ اور نسلی حملوں کے 8 واقعات میں مسلمان خواتین کو ان کے بچوں کے سامنے نازیبا کلمات کہے گئے جن سے بچوں کے ذہنوں پر منفی اثر پڑا۔

بصیرت آن لائن

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago