Categories: عالم اسلام

تحریک طالبان پاکستان کا سابق ترجمان شاہد اللہ شاہد ڈرون حملے میں ہلاک

افغان حکومت نے دعوی کیا ہے کہ کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کا سابق ترجمان شاہد اللہ شاہد اور ان کا ساتھی گل زمان ڈرون حملے میں مارا گیا ہے،

ملکی و غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ رات افغانستان کے صوبہ ننگر ہار میں دہشت گردوں کی موجودگی پر ایک خفیہ اور دشوار علاقے میں امریکی ڈرون میزائل داغا گیا جس کے نتیجے میں 55 دہشت گرد ہلاک ہوئے، اس حملے میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان کے سابق ترجمان اور اہم کمانڈر رہنما شاہد اللہ شاہد اور اس کا قریبی ساتھی گل زمان بھی مارا گیا ہے،
افغان انٹیلی جنس کے مطابق شاہد اللہ شاہد سے پاکستانی اور غیر ملکی کرنسی، پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق تحریک طالبان کا سابق ترجمان شاہد اللہ شاہد ملک میں جاری آپریشن ضرب عضب کے بعد افغانستان فرار ہو گیا تھا اور تحریک طالبان کے ساتھ ساتھ داعش میں بھی شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا، رپورٹ کے مطابق شاہد اللہ شاہد کو تحریک طالبان کی پالیسیوں کے خلاف ویڈیوز اور ریکارڈنگ کرانے پر ترجمان کے عہدے سے فارغ کر دیا گیا تھا۔
دوسری جانب افغان طالبان امور کے ماہر رحیم اللہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ شاہد اللہ شاہد کی ہلاکت کے بعد جاری مذاکرات پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ طویل جدوجہد کے بعد افغان حکومت اور طالبان کو ایک میز پر اکٹھا کیا گیا ہے اور افغانستان میں امن و خوشحالی کیلئے دونوں اطراف سے مثبت پیغام بھی ملا ہے، انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پاکستان میں جاری مذاکرات میں دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر حملے نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا تاہم طالبان رہنما شاہد اللہ شاہد کی ہلاکت کے بعد مذاکرات کو دھچکا لگ سکتا ہے۔
دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل (ر) اطہر عباس نے کہا ہے کہ تحریک طالبان کے سابق ترجمان شاہد اللہ شاہد کی ہلاکت ایک بڑی کامیابی ہے، اس ہلاکت پر افغان حکومت اور طالبان کے درمیان جاری مذاکرات میں کوئی اثر نہیں پڑے گا، انہوں نے کہا کہ شاہد اللہ شاہد نے افغان فرار ہونے کے بعد داعش میں شمولیت اختیار کر لی تھی، افغان حکومت اور طالبان داعش کے خلاف ہیں، افغانستان کے کئی علاقوں میں طالبان اور داعش کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس سے افغان طالبان کو کافی جانی نقصان ہوا، انہوں نے کہا کہ بھارت داعش کی مالی معاونت کر رہا ہے اور خطے میں داعش کو مختلف ممالک میں پھیلانے میں مدد کر رہا ہے تاہم خطے کے تمام ممالک سمیت پاکستان اور افغان طالبان بھی داعش کے خلاف ہیں، افغانستان میں داعش کے اہم رہنما شاہد اللہ شاہد کی ہلاکت ایک بڑی کامیابی ہے۔

اردو ٹائمز

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago