جرمنی کی حکمران سیاسی جماعت کرسچین ڈیمو کریٹک یونین کی رہنما ڑْولیا کلوئکنر نے مطالبہ کیا ہے کہ برقعہ پہننے پر مکمل پابندی لگائی جانی چاہیے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کی سیاسی رہنما ڑْولیا کلوئکنر کا ایک اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں کہنا تھا کہ مسلمان خواتین کا برقعہ پہننا جرمن معاشرے میں ایک دوسرے کے ساتھ مل جل کر رہنے کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ یہ ایک کْھلا اشارہ ہے کہ ہمارے آزاد معاشرے کو رد کیا جا رہا ہے۔
خاتون سیاستدان نے برقعہ پہننے کو نمائش پسندی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو افراد ہمارے معاشرے کی آزاد خیالی کو بْرا سمجھتے ہیں انھیں کسی نے یہاں رہنے پر مجبور نہیں کیا۔ خواتین کو چْھپانا ہمارے جرمن معاشرے سے مطابقت نہیں رکھتا۔
خیال رہے کہ ڑْولیا کلوئکنر جرمنی کی حکمران سیاسی جماعت کرسچین ڈیموکریٹک یونین (سی ڈی یو) کی ایک اہم خاتون سیاستدان ہیں۔
اردو ٹائمز
"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…
لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…
مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…
مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…
مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان