اسلام اور شدت پسندی میں کوئی تعلق نہیں، فرانسیسی وزیراعظم

فرانسیسی وزیراعظم مینیوئل والس نے پیر کے روز کہا کہ اسلام اور شدت پسندی کے درمیان کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے یہ بات فرانس کی مسلم کمیونٹی سے ایک خطاب میں کہی جس کا مقصد ملک کے مسلم آبادی کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانا تھا۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں یہ کہنا چاہیے کہ یہ سب اسلام نہیں۔
پیرس میں عسکریت پسندوں کے حملے جس میں 17 افراد ہلاک ہوئے تھے کہ پانچ ماہ بعد اس فورم کو منعقد کیا گیا۔
یہ حکومت کی مسلم کمیونٹی کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقات کی سیریز کی پہلی ملاقات تھی۔
فرانس میں 50 لاکھ مسلمان آباد ہیں جو کہ یورپ میں مسلمانوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
جنوری کے حملے کے بعد سے فرانس میں مسلمانوں کے خلاف حرکات اور مسجدوں کے خلاف کارروائیوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
وزیر داخلہ برنارڈ کیزینیوی نے فورم پر موجود 120 مسلم رہنماؤں کو بتایا کہ مسلمانوں کے خلاف تشدد کے خطرات جانچنے میں انہیں پریشانی کا سامنا ہے کیوں کہ زیادہ تر متاثر ہونے والے افراد کھل کر سامنے نہیں آتے۔
انہوں نے کہا کہ میں چاہوں گا کہ ہم ان احساسات کے خلاف کام کریں، متاثرین کو ان کے ساتھ ہونے والے ظلم کو رپورٹ کرنا چاہیے۔
اس کے علاوہ رہنماؤں نے مذہبی مقامات کی سیکیورٹی، میڈیا میں اسلام کی تشہیر کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔

ڈان نیوز

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago