Categories: افغانستان

کابل میں سرکاری عمارتوں کے قریب دھماکہ، پانچ افراد ہلاک

افغانستان میں حکام کے مطابق دارالحکومت کابل میں دو سرکاری عمارتوں کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم پانچ افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔
دھماکہ اس وقت ہوا ہے جب سرکاری ملازمین دفاتر جانے والے تھے۔
اس دھماکے میں وزارتِ معدنیات اور وزارتِ انصاف کی عمارتوں کے ساتھ ساتھ سرینا ہوٹل کو نقصان پہنچا ہے۔
اے ایف پی کے مطابق افغانستان کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ 53 کے قریب زخمی افراد کو کابل کے مختلف ہسپتالوں میں لایا گیا ہے۔
سرکاری ترجمان نے روئٹرز کا بتایا ہے کہ دھماکہ خیز مواد سے بھری ایک گاڑی اس وقت پھٹ گئی جب ملازمین کام ختم کرنے کے بعد باہر آرہے تھے۔
خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق وزارتِ انصاف کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے اور متعدد افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے کابل ہوائی اڈے کے مرکزی راستے کے قریب ایک خود کش دھماکہ ہوا تھا جس میں تین افراد ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے تھے۔

بی بی سی اردو

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago