Categories: پاکستان

شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں ڈرون حملہ، 6 افراد ہلاک

تحصیل شوال میں ڈرون حملے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں امریکی جاسوس طیارے نے ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ حملےمیں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ امریکی جاسوس طیارے نے شوال کے علاقہ زوئے نارے میں مکان اور گاڑی کو نشانہ بناتے ہوئے 4 میزائل داغے جس کے نتیجے میں گاڑی اور گھر بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ڈرون حملے کے بعد علاقے میں جاسوس طیارے نے نچلی پرواز کی جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
واضح رہے 16 مئی کو بھی شوال کے علاقے میں ڈرون حملہ کیا گیا جس میں 5 افراد ہلاک ہوئے جس کی پاکستان کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔

ایکسپریس نیوز

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago