Categories: اسلام

مشورہ کی اہمیت

اگر کسی کا شیخ زندہ نہ ہو وہ بھی مشکلات میں اپنی وائے سے فیصلہ نہ کرے بلکہ اس کو اپنے چھوٹوں سے مشورہ کرنا چاہئے۔ غرض چھوٹے بڑوں کا اتباع کریں اور بڑے چھوٹوں سے مشورہ لیں، اس امت کے چھوٹے بڑے سب کام کے ہیں۔ اس رائے کا ماخذ حق تعالیٰ کا ارشاد ہے: ’’و شاورھم فی الامر‘‘۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو صحابہ سے مشورہ کرنے کا حکم ہے۔(انفاس عیسی ص۳۱۱)

مشورہ کا مقصد اور اس کا فائدہ
مشورہ کا حکم محض اس لئے ہے کہ اس کی برکت سے حق واضح ہوجاتا ہے خواہ مشورہ دینے والوں کی رایوں میں سے کسی ایک کا حق ہونا واضح ہوجائے یا سب رایوں کے سننے سے کوئی صورت ذہن میں آجائے جو حق ہو۔
حق تعالیٰ کا ارشاد ہے: ’’و شاورھم فی الامر‘‘، حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو صحابہ سے مشورہ کرنے کا حکم ہے۔ اگر بڑا اپنے چھوٹوں سے مشورہ کیا کرے۔ ان شاء اللہ غلطیوں سے محفوظ رہے گا چہ جائیکہ چھوٹا اپنے بڑے سے مشورہ کرے وہ بدرجہ اولیٰ محفوظ رہے گا۔ انفاس عیسیٰ

تصدیق و تائید بھی مشورہ ہے
تصدیق و تائید بھی ایک مشورہ ہے اور مشورہ کی صورت میں اختلاف رائے ہونا ممکن ہے (لیکن اس سے ناگواری نہ ہونا چاہئے) چنانچہ خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اختلاف رائے سے ناگواری نہ ہوتی تھی۔ (انفاس عیسیٰ ۴۱۷ ج۱)

اہل شوریٰ کی رائے کا اتباع ضروری نہیں
دیکھئے قرآن شریف میں مشورہ کا بھی امر ہے۔ حق تعالیٰ کا ارشاد ہے: ’’و شاورھم فی الامر‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مشورہ کیجئے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو صحابہ رضی اللہ عنہم سے مشورہ کرنے کا حکم ہے لیکن یہ حکم نہیں کہ ان کے مشورہ پر عمل کریں بلکہ آگے عمل کے متعلق یہ ارشاد ہے: ’’فاذا عزمت فتوکل علی اللہ‘‘ کہ مشورہ کے بعد آپ کا جو ارادہ ہو جائے اللہ پر توکل کرکے اس پر عمل کیجئے اہل شوریٰ کی رائے کا اتباع ضرور نہیں۔
یعنی جب خود آپ کا قصد ہوجائے تو آپ خداتعالیٰ پر بھروسہ کرکے اس کام کو کرڈالئے۔
یہ نہیں فرمایا ’’فاذا عزموا‘‘ کہ جب وہ عزم کریں یا ’’فاذا عزم اکثرھم‘‘ کہ ان میں سے اکثر عزم کریں۔ مطلب (صرف) یہ ہے کہ مشورہ تو ان سے کیجئے اور عزم اپنا ہو کہ مشورہ کے بعد جس بات پر آپ کی رائے قرار پائے وہ کیجئے، اہل شوریٰ کی رائے کا اتباع ضروری نہیں۔ (التبلیغ ص ۱۱۴ ج۱۱۵۔ انفاس عیسی ۴۳۳)

تحفۃ العلماء جلد اول، ص ۸۶۔۸۵، مطبوعہ دارالاشاعت کراچی، ۲۰۰۷
مرتب: حضرت مولانا مفتی زیدمظاہری ندوی

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago