- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

بنگلا دیش میں ٹریبونل نے جماعت اسلامی کے ایک اور رہنما کو سزائے موت سنادی

بنگلا دیش میں 1971 کے واقعات سے متعلق قائم خصوصی ٹریبونل نے جماعت اسلامی کے ایک اور اہم رہنما کو سزائے موت سنادی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی کے نائب سیکریٹری جنرل اظہر الاسلام پر 1971 کے واقعات کے دوران اجتماعی قتل ، اقدام قتل، زیادتی اور نسل کشی کے الزامات عائد کئے گئے تھے، ٹریبونل کے جج عنایت الرحیم نے اظہر الاسلام کو 1971 میں سیلاب سے متاثرہ ضلع رنگ پور میں 1200 سے زائد افراد کی نسل کشی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے انہیں پھانسی کی سزا سنائی ہے۔
62 سالہ اظہر الاسلام جماعت اسلامی کے 11ویں اور مجموعی طور پر 16ویں شخص ہیں جنہیں خصوصی ٹریبونل نے جنگی جرائم کا مرتکب قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنائی ہے۔

ایکسپریس نیوز