Categories: مشرق وسطی

یمن: القاعدہ جنگجوئوں کے حملے میں 20 حوثی ہلاک

یمن میں سرگرم شدت پسند تنظیم القاعدہ کے ذیلی گروپ انصار الشریعہ کے جنگجوئوں نے دارالحکومت صنعاء کے شمالی میں ارحب شہر میں ایک گوریلا کارروائی میں اہل تشیع مسلک کے شدت پسند حوثیوں پر حملہ کر کے کم سے کم بیس افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔

العربیہ نیوز چینل کے مطابق انصارالشریعہ نے ٹیوٹر پر ایک بیان میں بتایا ہے کہ تنظیم کے جنگجوئوں نے ارحب میں کوہ الصمع میں حوثیوں کی پیش قدمی روکتے ہوئے ان پر گھات لگا کرحملہ کیا اور حوثیوں کے کئی جنگجو موت کے گھاٹ اتار دیے۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ حوثی شدت پسند رات کی تاریکی میں اسلحہ اور گولہ بارود کی بھاری مقدار کوہ نقیل۔ بن غیلان، بنی حارث اور ھمدان کے علاقوں میں موجود اپنے ٹھکانوں میں منتقل کرنے کی کوشش کر رہے تھے تاہم ان کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔
انصار الشریعہ کے مطابق تنظیم کے چھ جنگجوئوں نے ری پبلیکن گارڈز کے ارحب میں بنی حارث میں قائم کیمپ 63 بیت دھرہ میں قائم کیمپ 61 کی چیک پوسٹوں سے گذرتے ہوئے جبل الصمع اور بنی جرموز پہنچنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔ انہوں نے رات کے وقت انہی علاقوں میں گھات لگا کر حوثیوں کے ایک قافلے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں بیس سے زاید حوثی عسکریت پسند ہلاک اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود تباہ ہو گیا۔

العربیہ

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago